سہیل سلطان (NA-04 سوات) کی نااہلی کا فیصلہ کل سہ پہر تین بجے سنائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان ایم این اے سہیل سلطان (NA-04 سوات) کے خلاف نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کل جمعرات کو سہ پہر تین بجے سنائے گا۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت زیرِ سماعت ہرہا، آج الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن کےذرائع کے مطابق سہیل سلطان کی نااہلی کے ریفرنس میں دلائل مکمل ہو نے کے بعد الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل ہونے کا رسمی اعلان کر دیا اور بتایا کہ کیس کا فیصلہ کل 22 جنوری کو سہ پہر 3 بجے سنایا جائے گا۔
ریفرنس کی سماعت میں اس بات کا تعین کیا گیا آیا ایم این اے سہیل سلطان آئینی معیارکے مطابق اہل ہیں یا نہیں۔
یہ فیصلہ NA-04 سوات کے حلقے کے سیاسی منظرنامے پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ اگرنااہلی کی منظوری ہوئی تو الیکشن کمیشن اس حلقے میں ضمنی انتخاب کروائے گا۔
سہیل سلطان کی نا اہلی کا معاملہ کیا ہے
سہیل سلطان خان ایڈووکیٹ فروری 2024 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے طور پر 88,009 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے تھے۔ بعد میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بہت سے آزاد ارکان کی طرح سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ گرین لینڈ پر نہیں جھکے گا، پرائم منسٹر سٹارمر اور اپوزیشن لیڈر بیڈینوک ڈٹ گئے
سہیل سلطان کو بعد میں اس بنا پر نااہلی ریفرنس کا سامنا ہے کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی سرکاری نوکری سے استعفیٰ دینے کے بعد قانونی طور پر لازمی 2 سالہ 'کولنگ آف پیریڈ' (انتظار کی مدت) مکمل کیے بغیر الیکشن لڑا تھا۔
دسمبر 2025 میں پشاور ہائیکورٹ نے سہیل سلطان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی تھی اور الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے سپیکر کے ریفرنس پر کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔ سپیکر کے ریفرنس پر الیکشن کمیشن کی کارروائی آج مکمل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیئے: شام میں بعث انقلاب کے بانی رفعت الاسد انتقال کر گئے