تین شادیاں کرنیوالا شوہر پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل

Jan 22, 2021 | 21:57:PM
تین شادیاں کرنیوالا شوہر پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں تین شادیاں کرنیوالے شوہر کو پہلی بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہرکراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا،مقتول نے 3 شادیاں کررکھی تھیں ، تینوں بیویاں ساتھ رہتی تھیں ،پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران خاتون نے فائرنگ کی جس سے شوہر جاں بحق ہوا ۔
 گرفتار خاتون نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہرکو بیٹیوں کی عزت بچانے کیلئے قتل کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مقتول ولی محمد بیٹی کے ساتھ غلط کام کرنا چاہتا تھا، ایک بیٹی بھاگ گئی ہے اور شوہر مجھ پر تشدد کیا کرتا تھا۔ شوہر گزشتہ رات بھی بیٹی سے زبردستی کرنے لگا، بیٹی کوکمرے میں کھینچنے لگا ،میں نے روکا تو مجھ پر تشدد کیا، میں نے الماری سے پستول نکال کر گولی مار دی۔شاہین نے کہا کہ شوہر کو قتل کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد خاتون گھر سے فرار نہیں ہوئی بلکہ وہیں موجود رہی اور اسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور خاتون کی لاپتہ بیٹی سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔ خاتون کی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ 6 جنوری کو درج ہوئی تھی۔