امیتابھ کو خاتون کی تعریف مہنگی پڑ گئی،سو شل میڈیا پر شدید تنقید

Jan 22, 2021 | 20:18:PM
 امیتابھ کو خاتون کی تعریف مہنگی پڑ گئی،سو شل میڈیا پر شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز)معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو اہم عا لمی شخصیت سے متعلق ریمارکس دینا مہنگاپڑ گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق عالمی مالیاتی ادارے کی چیف اکانومسٹ گیتا گوپیناتھ کی جانب سے ٹوئٹر پر کون بنے گا کروڑ پتی 12 کا ایک کلپ شئیر کیا گیا جس میں بگ بی نے مہمان سے گیتا گوپیناتھ کی تصویر دکھا کر سوال پوچھا اور اس دوران ریمارکس میں کہا کہ ان کا کتنا خوبصورت چہرہ ہے، ایسے چہرے کو کوئی معیشت کے ساتھ جوڑ نہیں سکتا۔گیتا گوپیناتھ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں امیتابھ بچن کی بہت بڑی مداح ہوں اور ان کے یہ ریمارکس بہت خاص ہیں۔


گیتا گوپیناتھ کی ٹوئٹ پر بگ بی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شو میں کہے گئے اپنے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں اور میں نے یہ انتہائی خلوص کے ساتھ کہا تھا۔عالمی مالیاتی ادارے کی چیف اکانومسٹ نے تو امیتابھ کے ریمارکس کا برا نہیں مانا۔ ناہم سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے بگ بی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانا بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ امیتابھ بچن کو خاتون کے لیے اس طرح کے ریمارکس پاس نہیں کرنا چاہیے تھے، کیوں کہ خوبصورت چہرے کا معیشت سے کوئی تعلق نہیں۔