پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردہلاک

Feb 22, 2026 | 21:42:PM
پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے ضلع پشین میں پاک افغان سرحد کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ دہشتگردوں کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرانٹرسیپٹ کیاگیا تھا۔

ہلاک دہشتگردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا،سی ٹی ڈی ذرائع مطابق دہشتگرد نے فائرنگ کے تبادلے میں خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

یہ بھی پڑھیں :  پاکستان نےافغانستان میں دہشتگردوں کے سات مرکز تباہ کئے، اسی دہشتگرد  جہنم رسید کئے