پٹھان نے یونیورسٹی اساتذہ ،طلبا کو نچادیا،ویڈیو وائرل

Feb 22, 2023 | 12:28:PM
پٹھان نے یونیورسٹی اساتذہ ،طلبا کو نچادیا،ویڈیو وائرل
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی  اپنی تازہ ترین ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کے ساتھ زبردست واپسی،مداحوں میں فلم کا جنون ختم ہونے کے کوئی آثار  نظرنہیں آرہے ہیں۔

جب سے فلم کو ریلیز کیا گیا ہے تب سے سوشل میڈیا لاکھوں مداحوں کی ویڈیوز سے بھر  گیا ہے ،  جن میں کئی دیگر مشہور شخصیات بھی فلم کے ہٹ گانوں پر ڈانس کر رہی ہیں۔

حال ہی میں دہلی یونیورسٹی کی طلبہ اور پروفیسرز  کی ویڈو سامنے آئی ہے، جس میں وہ  'جھومے جو پٹھان' پر ڈانس کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کو  ڈیپارٹمنٹ آف کامرس، جیسس اینڈ میری کالج، دہلی یونیورسٹی کے آفیشل پیج پر شیئر کیا گیا تھا ۔ یہ ویڈیو اب تک 1.2 ملین سے زیادہ آراء اور 1.17 لاکھ سے زیادہ لائیکس حاصل کر چکی ہے۔

جیسے ہی یہ ویڈیو  منظر عام پر آئی، صارفین نے طلباء کے ساتھ دوستانہ سلوک کرنے پر پروفیسر کی تعریف کی۔ویڈیو پہ ایک صارف نے تبصرہ کیا   کہ "ہم بھی ایسے پروفیسرز چاہتے ہیں،" جبکہ دوسرے نے لکھا، "ایسے پروفیسرزکے تو ہم بھی مستحق کرتے ہیں"۔

ضرور پڑھیں: ہفتہ میں 4 دن کام کرنے کا تجربہ کامیاب ثابت

ویڈیو میں پیلے رنگ کی ساڑھی میں ایک پروفیسر نے مداحوں  کو اپنی گرفت میں لے لیا۔پروفیسر کے ڈانس اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’یلو ساڑی میڈم آن فائر‘، جب کہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’پیلے رنگ میں ٹیچر نے حیران کر دیا ۔