ہفتہ میں 4 دن کام کرنے کا تجربہ کامیاب ثابت

Feb 22, 2023 | 10:14:AM
ہفتہ میں 4 دن کام کرنے کا تجربہ کامیاب ثابت
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) برطانیہ نے ایک ہفتہ کے دوران صرف 4 دن کام کرنے کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد یہ رجحان بڑھ رہا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی متعدد کمپنیوں نے آزمائشی بنیادوں پر ہفتے میں 4 دن کام کا معمول شروع کیا تھا جن میں سے زیادہ تر نے اس کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 4 دن کام کی مہم چلانے والوں کا مقصد دفتری کام اور زندگی کے دیگر معمولات میں توازن لانا ہے۔

ضرور پڑھیں: بھارتی اداکار رنویر سنگھ،ملالہ یوسف کے مداح نکلے

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ برس جون تا دسمبر 61 کمپنیوں نے آزمائشی طور پر اپنے ملازمین سے ہفتے میں 34 گھنٹے کام کرایا جبکہ ان افراد کی تنخواہ پہلے کی طرح برقرار رکھی گئی۔ بعد ازاں 56 کمپنیوں نے اچھے نتائج سامنے آنے پر ہفتے میں 4 دن کے کام کو  برقرار رکھا۔

ہفتے میں 4 دن دفتری کام کرنے کی مہم چلانے والی تحریک کے ڈائریکٹر جو رائل نے ایک بیان میں کہا کہ اس آزمائشی پراجیکٹ کی کامیابی اور سروے کے نتائج ہفتے میں 4 دن کام کی طرف ایک اہم بریک تھرو ہے۔