پاکستان سے ہمارا رشتہ مضبوط ، تعاون جاری رہے گا:امریکا

Apr 26, 2024 | 10:43:AM
پاکستان سے ہمارا رشتہ مضبوط ، تعاون جاری رہے گا:امریکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا اہم ترین شراکت دار ہے اور پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے،ہمارا پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، پاکستان سے سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے،ویدانت پٹیل نے کہا کہ  پاکستان سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، پاکستانی وزیر خزانہ دورے کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کیلئے ملے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے، ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں، سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔