انگلینڈ کے دو کھلاڑی اگلے میچ سے لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے

Feb 22, 2023 | 10:41:AM
انگلینڈ کے دو کھلاڑی اگلے میچ سے لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے
کیپشن: لاہور قلندرز کا اسکواڈ کل کراچی سے لاہور روانہ ہوگا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 8 میں انگلینڈ کے دو کرکٹرز اگلے میچ سے قبل لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔

جارڈن کاکس جمعرات کو اسکواڈ جوائن کرلیں گے وہ انگلینڈ لائنز اور سری لنکا اے کی سیریز کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

دوسرے انگلش کرکٹر سیم بلنگز 25 فروری کو لاہور پہنچ کر قلندرز کو جوائن کریں گے۔

سیم بلنگز اور جارڈن کاکس پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور کو دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8، لاہور میں مال روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر دفعہ 144 نافذ

لاہور اور پشاور کے درمیان میچ 26 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر مکمل ہوگیا۔

شائے ہوپ 3 میچز کیلئے پاکستان آئے تھے، وہ بدھ کو کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز کا اسکواڈ کل کراچی سے لاہور روانہ ہوگا۔