پاکستان میں جو دہشتگردی ہے،ان خوارج کا تعلق جاکر افغانستان سے ملتا ہے؛کامران ٹیسوری

Dec 22, 2025 | 21:03:PM
پاکستان میں جو دہشتگردی ہے،ان خوارج کا تعلق جاکر افغانستان سے ملتا ہے؛کامران ٹیسوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں،پاکستان میں جو دہشت گردی ہے ان خوارج کا تعلق جاکر افغانستان سے ملتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج مولانا فضل الرحمان نے گورنر ہاؤس تشریف لاکر گورنر ہاؤس کو عزت بخشی ہے،میرے لیئے عزاز کی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ایچ ڈی کی عزازی ڈگری تفویض کی،آج سے مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹر کہہ سکتے ہیں،آج مولانا صاحب سے میرے طویل گفتگو ہوئی۔ 
گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ آج جو میری مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی ہم نے بات کی کہ اللہ تعالیٰ نے 10 مئی کو پاکستان کو عزت بخشی،ہم نے دشمن کا منہ کالا کیا، یہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب افغانستان سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے جب بھی مولانا صاحب نے وہاں جاکر بات کی جو خوارج ہے،ان کے لئےتمام دینی مدارس ہے ان کو فتوٰےبھی جاری کرنا چاہیے،ہمارے تمام مدارسِ جو کہ دینی تعلیم دے رہے ہیں،دنیاوی اور دینی طبقے کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان کو معاشی ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا،آج پاکستان کے اندر علما کرام موجود ہے جو کہ بھارتی کو مہ طور جواب دینے کے لیے تیار کھڑا ہے،ہمارے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم پاکستان ہی سالمیت اور بہتری کے لیے کام کررہے ہیں،آج میں نے مولانا فضل الرحمان صاحب کے لیئے حلیم بنایا ہے،امید ہے کہ انھیں پسند آئے گا۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں،افغانستان کی حکومت کو دہشت گردی سے لاتعلقی کرنا چاہیے،ہم نے افغان شہریوں کو جنگ کے دوران اپنا مہمان اور بھائی بناکر رکھا،بھارت اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پر تول رہا ہے،پاکستان کی سالمیت کی بات آئے گی تو دینی طبقہ اپنا کردار ادا کرے گا،پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  26ویں ترمیم اتفاق سے ہوئی،27ویں ترمیم یکطرفہ ہوئی ہے؛مولانا فضل الرحمان