26ویں ترمیم اتفاق سے ہوئی،27ویں ترمیم یکطرفہ ہوئی ہے؛مولانا فضل الرحمان

Dec 22, 2025 | 21:10:PM
26ویں ترمیم اتفاق سے ہوئی،27ویں ترمیم یکطرفہ ہوئی ہے؛مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم اتفاق رائےسے ہوئی اس پر کوئی شک نہیں،27ویں ترمیم یک طرفہ ہوئی ہے، یہ بات سب جانتے ہیں۔ 
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسربراہ جے یو آئی کا کہنا تھاکہ آج گورنر سندھ کی دعوت پر میں یہاں تشریف لایا،گورنر سندھ کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میں شکریہ ادا کرتا ہوں گورنر سندھ نے پی ایچ ڈی کی عزازی ڈگری تفویض کی لیکن میں پھر بھی مولانا کہلانا ہی پسند کرونگا۔

ان کا کہنا تھاکہ برصغیر میں اگر دینی مدارس موجود ہے، قرآن حدیث اور فرقوں کو علوم سے خارج کیا جائے گا، تو کیا بنے گا،دینی علوم اور مدارسِ کا خارج ہوں،یہ درست نہیں،ہم ڈسکس کریں،ہمارا دینی امتحانی نظام سب سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ کو ہمیں دیکھنا ہے کہ پاکستان کا افغانستان کبھی دوست نہیں رہا،یہ بات کی کیا وجہ ہے، کیا ہمارا اپنا افغانستان پالیسی کا فیلیئر تو نہیں ہے،کیا ہم نے کبھی دیکھا ہے کہ ہم نے پیروی کسی اور کی کررہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم پاکستان کے طاقتور کو دفاع کا خیر مقدم کرتے ہیں،تمام ادارے متحد ہونگے تو ہم مل کر کام کرسکے گے،میں فیض احمد فیض کا مداح ہوں،مکالموں کو نوجوان نسل کے لئے مثبت نظر سے دیکھتا ہوں،مجھے شکایت ہے وہاں کی حکومت سےزور کسی اور جگہ سے آرہا ہے ہم زور کہی اور لگا رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ2018کا انتخاب دھاندلی تھا ،2024کا انتخاب بھی دھاندلی تھا ،دونوں انتخابات دھاندلی زدہ تھے،نئے انتخابات ہونے چاہیے۔ 
یہ بھی پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے