توشہ خانہ ٹو کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری تین گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر منتظر رہے، وکیل خالد یوسف چودھری کاکہناتھا کہ جیل حکام نے کل آنے کا کہہ دیا۔ دستخط نہ ہونے کے باعث اپیل دائر نہ ہو سکی۔ان کاکہناتھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں وکالت ناموں پر دستخط اور جیل حکام کی تصدیق کے بعد ہی اپیل دائر کی جا سکے گی۔
وکیل خالد یوسف چودھری نے مزید کہا کہ ہم کل دوبارہ کوشش کریں گے کہ وکالت ناموں پر دستخط اور تصدیق حاصل کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر19ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم سے ملاقات ،فیلڈمارشل عاصم منیر کا اہم بیان