انڈر 19 ایشیا کپ میں تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے;فیلڈ مارشل

Dec 22, 2025 | 20:48:PM
انڈر 19 ایشیا کپ میں تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے;فیلڈ مارشل
کیپشن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نےایشیا کپ انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات کی۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی نظم و ضبط، ٹیم ورک اور فائٹنگ اسپرٹ قابلِ تحسین ہے،نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن پاکستان کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاس ہے ،کھلاڑی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر پاکستان کے سفیر بنیں۔ 

 فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ان کی توانائی اور کردار قوم کی عالمی پہچان بنے گا،نوجوانوں کو بااختیار بنانا قومی ترقی کی بنیاد ہے۔

 بیان  کے مطابق انڈر 19 ٹیم نےفیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیا ،کھلاڑیوں نے اعتراف کیا کہ یہ اعزاز ان کے لیے مزید محنت اور کامیابی کی تحریک بنے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں؛  کسی ایسی فورس کا حصہ نہیں بننا چاہیے جس کا نشانہ فلسطینی ہو؛مولانا فضل الرحمان