کسی ایسی فورس کا حصہ نہیں بننا چاہیے جس کا نشانہ فلسطینی ہو؛مولانا فضل الرحمان

Dec 22, 2025 | 19:38:PM
کسی ایسی فورس کا حصہ نہیں بننا چاہیے جس کا نشانہ فلسطینی ہو؛مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سربراہ جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی ایسی فورس کا حصہ نہیں بننا چاہیے جس کا نشانہ فلسطینی ہو۔ 

گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگومولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دفاعی لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے، اسے برقرار رکھنا چاہیے۔ 

قائد جمعیت کا کہنا تھا کہ ہمیں 78سال کی افغان پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے،افغانستان کبھی ہمارا دوست نہیں رہا۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم میں کی گئی تبدیلیاں آئین وقانون اور اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں، ایک دوسرے کی بالادستی کے بجائے آئین کی بالادستی کو دیکھنا چاہی، سیاسی اداروں کو مضبوط ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :  بینظیر بھٹو کی برسی پر27دسمبرکوسندھ میں عام تعطیل کا اعلان