بینظیر بھٹو کی برسی پر27دسمبرکوسندھ میں عام تعطیل کا اعلان 

Dec 22, 2025 | 16:30:PM
بینظیر بھٹو کی برسی پر27دسمبرکوسندھ میں عام تعطیل کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو )سندھ حکومت نے 27دسمبر کوبینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع  پر صوبےمیں عام تعطیل کا اعلان  کردیا، اس اعلان کے بعد سرکاری ملازمین ویکنڈ پر 4 چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے۔ 

 سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں 25 دسمبر بروز جمعرات کو کرسمس اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مسیح سرکاری ملازمین کیلئے 26 دسمبر بروز جمعہ کو بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر 27دسمبربروزہفتہ سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے ,بلدیاتی کونسل میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے27دسمبرکوعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔