کہیں شدیدبارش توکہیں برف باری،سردی کی شدت میں اضافہ

Dec 22, 2025 | 09:35:AM
کہیں شدیدبارش توکہیں برف باری،سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کےمختلف علاقوں میں کئی ہلکی تو کہیں تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاجبکہ بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔
لاہورمیں طویل خشک سالی کےبعدمختلف مقامات پربوندا باندی سےسردی بڑھ گئی،ٹھوکر نیازبیگ،ملتان روڈ، شاہ پورکانجراں، چوہنگ کے اطراف میں بونداباندی ہوئی،بوندا باندی سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،کم سےکم درجہ حرارت 11 زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد کےمختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،بلیو ایریا،زیرو پوائنٹ، جی سیون ،ایف سیون،کشمیر ہائی وے  اور ڈی چوک کے اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،آزادکشمیر اور سوات پہاڑوں پر برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفیدچادراوڑھ لی۔

یہ بھی پڑھیں:خادمِ حرمین شریفین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مملکت کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کر دیا
کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں،اورکم سے کم درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ24گھنٹوں میں مزیدبارش اوربالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔