فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Upon the directive of the Custodian of the Two Holy Mosques, I presented Pakistan’s Chief of Army Staff, Field Marshal Asim Munir, with the King Abdulaziz Medal of Excellent Class for his distinguished efforts to enhance our cooperation and advance the Saudi-Pakistani relations. pic.twitter.com/bWHL08TKuz
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) December 21, 2025
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال، دفاعی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔

شاہی تمغہ دیئے جانے کی تقریب میں پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔