ہنگامہ آرائی کیس،ن لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور

Aug 22, 2022 | 11:40:AM
 ہنگامہ آرائی کیس،ن لیگی, رہنماؤں, ضمانت منظور, عطاء اللّٰہ تارڑ ,اسلام آباد ہائی کورٹ
کیپشن: اسلام آباد ہائی کورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت 13 ن لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ 

عدالت کے باہر عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم قانونی رستہ اختیار کریں گے، فسطائیت کا مقابلہ بھی کریں، عمران نیازی کی بیل اسی جج صاحبہ کے پاس تھی، پھر ہائیکورٹ جایا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں یہ ہائیکورٹ کا معاملہ نہیں ہے، اسے سیشن کورٹ میں سنا جائے، ہم شامل تفتیش بھی ہوں گے، مقابلہ بھی کریں گے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ جو اعلان کئے جارہے ہیں، اس میں کوئی مسئلہ نہیں، یہ وزیر اعلی نہیں وزیر اعلانات ہیں، پیچھے کام کوئی نہیں،عوام کو اب کوئی بھی بےوقوف نہیں بنا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا بڑااعلان،اہم خبر سامنے  آ گئی