اب کچھ نہیں کھانا پینا،شہباز گل کا بھوک ہڑتال کا اعلان

Aug 22, 2022 | 11:16:AM
 کھانا پینا،شہباز گل ,بھوک ہڑتال , اعلان, پمز ہسپتال, فواد چودھری ,24نیوز، تحریک انصاف
کیپشن: شہباز گل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر شہباز گل نے ہسپتال میں کچھ بھی کھانے پینے سے انکار کر دیا ۔

 پمز ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کل رات سےکچھ بھی کھانے پینے سے مسلسل انکار کر رہے ہیں۔   شہباز گل کھانے پینے کی کوئی بھی اشیا نہیں لے رہے، کھانا پینا چھوڑنا شہباز گل کا اپنا ذاتی اقدام لگ رہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی تمام  کے باوجود  شہباز گل  کھانے پینے سے انکار رہے۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں۔

دوسری جانب  تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ شہباز گل بھوک ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل عدالت نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی۔ عدالت نے شہباز گل کو پیرتک پمزاسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی ہسپتال سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی