شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کا پہلا فوٹو شوٹ۔تبصرے شروع

Aug 22, 2021 | 11:50:AM
شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کا پہلا فوٹو شوٹ۔تبصرے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوہر راج کندرا کی گرفتاری اور ماں کے ساتھ فراڈ کے واقعہ کے بعد بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کافی دنوں تک گھریلو پریشانیوں کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی نے آخر کار فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کارخ  کر ہی لیا جہاں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کردی۔

 بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے گلابی پھولوں کے پرنٹ والی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ ان مشکل حالات میں بھی کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔اداکارہ  نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ عورت کے عروج سے زیادہ طاقتور کوئی طاقت نہیں ہے۔

 اداکارہ نے یہ ساڑھی اپنے پروگرام  ڈانس شو کے لئے زیب تن کی جہاں وہ جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

شلپا شیٹی نے 18 گھنٹے قبل ہی یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی  جس پر اب تک 7 لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ٹاپ ماڈل اورمعروف اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار
 خیال رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھااور چند دن قبل اداکارہ کی ماں کے ساتھ بھی ایک شخص نے زمین کے لین دین کے معاملہ پر فراڈ کیا تھا۔