بھارت کی ٹاپ ماڈل اورمعروف اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار

Aug 22, 2021 | 10:50:AM
بھارت کی ٹاپ ماڈل اورمعروف اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں جسم فروشی عروج پر،پولیس نے بھارت کے پوش علاقے جوہو کے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے جسم فروشی میں ملوث ایک اداکارہ اور ایک ٹاپ ماڈل کوحراست میں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو کچھ عرصے سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ ایشا خان نامی خاتون جوہو کے علاقے میں واقع فائیو سٹار ہوٹل میں جسم فروشی کا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے فرضی گاہک بن کر ایشا خان سے رابطہ کیا  تو سچ سامنے آگیا اداکارہ نے بہت سی لڑکیوں کی تصاویر بھیجیں۔ پولیس اہلکاروں نے دو لڑکیوں کی تصاویر منتخب کیں، ان میں سے ایک ٹاپ ماڈل ہے اور بہت سے اشتہارات میں کام کرچکی ہے جبکہ دوسری لڑکی ٹی وی اداکارہ ہے جو سیریلز میں کام کرتی ہے۔ پولیس نے ایشا خان کے ساتھ فی لڑکی دو گھنٹے کیلئے دو لاکھ روپے طے کرکے انہیں ہوٹل میں بلالیا۔ تینوں جیسے ہی ہوٹل میں پہنچیں تو پولیس نے انہیں دھرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے  چلتی کار میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
 پولیس کے مطابق ماڈل اور اداکارہ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بیروزگار ہیں اور انہیں کام نہیں مل رہا جس کی وجہ سے وہ ممبئی میں اپنا خرچہ چلانے کیلئے جسم فروشی پر مجبور ہوئیں۔پولیس نے دونوں کو حوالات میں بند کرکے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بااثر افراد  کی 2 بہنوں  کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش۔ایک کی انگلی ہی نوچ ڈالی