وزیراعلیٰ مریم نواز کے 2 سال؛پنجاب اسمبلی میں خراجِ تحسین کی قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 2 سال مکمل ہونے پرپنجاب اسمبلی میں خراجِ تحسین کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت کے دو کامیاب سال مکمل ہونے پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیاہے۔
حکومتی رکن احسن رضا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی اور ان کی محنت و بصیرت کو سراہا گیا،ایوان میں مریم نواز کی عوامی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کو سراہنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی ۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کر رہا ہے اور انہوں نے قلیل عرصے میں خود کو عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ثابت کیا ہے۔
ایوان نے مریم نواز حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا، جن میں نواز شریف کینسر انسٹی ٹیوٹ کا قیام،اپنی چھت، اپنا گھراسکیم ،دھی رانی پروگرام،ہمت کارڈ،ستھرا پنجاب مہم،اور کسانوں کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم جیسے منصوبے۔ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں ہر شہری کو بلاامتیاز ترقی کے مساوی مواقع میسر ہیں اور تمام منصوبے مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہیں،مریم نواز نے اپنی انتظامی صلاحیتوں سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صوبے کو ایک جدید اور خوشحال ماڈل بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔