لاہور میں بارش ہوگی یانہیں؟محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری

Apr 22, 2026 | 13:03:PM
لاہور میں بارش ہوگی یانہیں؟محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہورمیں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات  کےمطابق لاہورمیں درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ گیاہے جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں بارش کا کوئی امکان نہیں،مطلع مکمل صاف ہے،یووی انڈیکس خطرناک سطح پرہے اس لئے دن کو11سے2 بجےتک احتیاط ضروری ہے،شہری دوپہر 12 سے 4 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے طلبا کو اضافی چانس دینے کا فیصلہ
دوسری طرف گرمی کے باجود لاہور میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے جبکہ ترجمان پاور ڈویژن کاکہنا ہےکہ پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آگئی ہے،گزشتہ رات پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی بہتر رہی،پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کی خراج سے 5125 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی۔