وزیراعظم شہباز شریف کا حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون ، عید  کی مبارکباد  دی

Apr 22, 2023 | 19:43:PM
وزیراعظم شہباز شریف کا حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون ، عید  کی مبارکباد  دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کو ٹیلی فون کرکے عیدالفطر  کی مبارکباد  دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدرآصف علی زرداری، بختاور اور آصفہ بھٹو کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکب دی۔ شہباز شریف نے  نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

شہباز شریف نے سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی۔

وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی فون کیا اور عید کی مبارک دی۔ شہباز شریف نے چاروں گورنرز کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی۔وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو فون کیا اور انہیں عید کی مبارک دی۔ شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون پر عید کی مبارکباد دی۔