وزیراعظم شہبازشریف کو پھر ناکامی، اتحادی جماعت کی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت

Apr 22, 2022 | 23:14:PM
وزیراعظم شہبازشریف، رابطے کے باوجود، اے این پی، کابینہ کا حصہ، معذرت،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کے رابطے کے باوجود اے این پی نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اے این پی کی قیادت سے رابطہ کیا اور کابینہ کا حصہ بننے کی درخواست کی لیکن اے این پی نے وزیراعظم کی درخواست پر معذرت کرلی۔
 ذرائع کا کہناہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو ایک وزارت دینے کی پیشکش کی گئی تھی ،اے این پی نے وزارت مواصلات اور وزیر مملکت کا مطالبہ کیا تھا،مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات دینے پر اے این پی ناراض ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیراعظم شہبازشریف اے این پی کی قیادت سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن اے این پی نے کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی ایم پی اے ہاسٹل سے فرار