عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر نئی سہولت

 اسٹورز کے اوقات کار میں توسیع ،سٹورز صبح 10سے رات1بجے تک کھلے رہیں گے 

Apr 22, 2022 | 19:48:PM
عوام ۔ یوٹیلیٹی ۔سٹورز ۔سہولت۔ مشینیں۔ صارفین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی) یوٹیلٹی سٹورز نے اپنے سٹورز پر اوقات کار میں توسیع کردی، اب اسٹورز کے اوقات کار صبح 10 سے رات1 بجے تک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے اپنے 200اسٹورز پر اوقات کار میں توسیع کردی ، جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز سپرمارکیٹس کے اوقات کار صبح 10 سے رات1 بجے تک ہوں گے۔تقریبا 100 یوٹیلٹی اسٹورز پر اضافی پی او ایس مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں ، اضافی پی اوایس مشینوں سے پروسیسنگ کی صلاحیت 25 فیصد بڑھ جائے گی، اس اقدام سے کم وقت میں زیادہ صارفین مستفید ہوسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔اسپیکر کا پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان سے ون آن ون ملاقات کرنیکا اعلان