پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا بڑااعلان

Apr 22, 2022 | 15:33:PM
پرویز اشرف ، حلف
کیپشن: پرویز اشرف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفا دینے والے ممبران کو اپنے چیمبر بلاوں گا۔ 
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران کے استعفے ڈی سیل کردیے ہیں، استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے، استعفے دینے والے ممبران کو میں اپنے چیمبر بلاوں گا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ استعفیٰ دینے والے ممبران سے میں ون ان ون ملاقات کروں گا، استعفوں کی منظوری کا عمل جلد شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سالک حسین نے میرے کہنے پر شہبازشریف کو ووٹ دیا، چودھری شجاعت