بھارتی بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے، عمر گل نے آسان طریقہ بتادیا

Sep 21, 2025 | 17:36:PM
بھارتی بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے، عمر گل نے آسان طریقہ بتادیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )سابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلست فاسٹ باولر عمر گل نے بھارتی بلے بازوں کو قابو کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باولر عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی بیٹنگ تیکنیک پر بات کرتے ہوئے بتا یا اسے فرنٹ فوٹ کے قریب گیند کرکے پھنسایا جاسکتا ہے۔

سنجو سیمسن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹنگ تیکنیک بھی ابھیشیک شرما سے ملتی جلتی ہے، اسے بھی ایسے ہی روکا جاسکتا ہے۔

عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں باڈی پر تگڑا باؤنسر کرکے مشکل میں ڈالا جاسکتا ہے کیونکہ لانگ ہینڈل والے کبھی بھی باؤنسر اچھا نہیں کھیل سکتے۔

یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں 13 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے تھے جبکہ سنجو سیمسن کی بیٹنگ نہیں آسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے