دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار

Sep 21, 2025 | 10:32:AM
دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناموراداکار دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے۔
 دانش تیمور کے انسٹاگرام پر 8.8 ملین فالوورز ہوگئے ہیں،اس کامیابی نے ناصرف ان کے مداحوں کو خوش کیا بلکہ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان کو بھی بے حد فخر کا موقع دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس ؛جیکولین فرنینڈس نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دانش تیمور کے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں سراہااور لکھا کہ ڈیجیٹل دنیا کی محبت حقیقی زندگی کی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن یہ اس بات کا ثبوت ضرور ہے کہ لوگ دانش کو دل سے چاہتے ہیں اور ان کی محنت کی قدر کرتے ہیں۔