منی لانڈرنگ کیس ؛جیکولین فرنینڈس نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے 200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی آر منسوخ کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جولائی میں 44 سالہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی200 کروڑ بھارتی روپے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے کیس کو ختم کرنے کی درخواست دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کردی تھی۔

اداکارہ نے عدالت سے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کیس مبینہ فراڈیے سکھیش چندرشیکھر سے جُڑا ہوا ہے، جس پر بھاری مالی دھوکا دہی کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج کل کے مرد ناراض محبوبہ کی طرح برتاؤ کرتے ہیں: مومنہ اقبال
رواں سال جولائی میں درخواست میں 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ سکیش کے جال میں پھنس گئیں اور انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی، منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اُن کے قبضے میں کسی جُرم کی رقم یا اثاثے نہیں پائے گئے۔