کچے کے ڈاکوئوں نے عمران خان کی حمایت کردی

Sep 21, 2022 | 16:39:PM
رحیم یار خان, پیپلز پارٹی ,رکن پنجاب اسمبلی, ممتاز چانگ ,24 نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈاکو ڈاکو کاسبق سنانے والے عمران خان  کے پکے ساتھی، کچے کےڈاکو ایکشن میں آگئے۔ رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کی عمران خان کی حمایت میں مہم، دیگرپارٹی کے رہنماؤں کوپی ٹی آئی میں زبردستی شمولیت کی ہدایت۔ ڈاکو عمران خان کارحیم یارخان کاجلسہ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم، حمایت نہ کرنے والوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔


رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کےرکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کہتے ہیں کچے کے ڈاکوئوں کی طرف سے پہلے انہیں دھمکیاں دی گئیں اور اب تمام سیاسی لوگوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ پرویز الہٰی کی حکومت بنی تو کچے میں ساری رات ڈاکوئوں نے فائرنگ کی کہ ہماری حکومت آگئی ہے۔


کچے کے ڈاکوئوں کی طرف سےسیاسی لوگوں کو ملنےوالی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا ہے کہ سیاسی وابستگی ہر کسی کا ذاتی حق ہے۔ پولیس شہریوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی۔ سیاست میں ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے کا چلن تو عام ہے مگر ایسی مثال پہلی بار دیکھنے میں آئی ہے کہ ڈاکو علانیہ طورپر کسی سیاسی جماعت کی مدد کے لئے میدان میں آگئے ہوں۔