وزیراعظم سےجان کیری کی ملاقات، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درپیش چینلجز پر تبادلہ خیال

Sep 21, 2022 | 10:21:AM
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درپیش چینلجز پر تبادلہ خیال کیا گیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درپیش چینلجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نیویارک پہنچنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے یو این ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں اُن کی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے رسمی ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کےخلاف بغاوت کا کیس: پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا

 بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف سے وفد کی سطح پر آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی آسٹریا کی چانسلر کارل نیہامر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم سے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور چلینج سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ آسٹریا کی جانب سے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان شدت سے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا شکار ہے، کاربن کے اخراج میں عالمی سطح پر پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے چلینج سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔

 وزیراعظم نے چانسلر نیہامر کو پاکستان آسٹریا تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریا کو ایک اہم ملک اور یورپی یونین کے اہم رکن کے طور پر دیکھتا ہے، مارچ 2022ء میں آسٹریا کے وزیر خارجہ کے دورے نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نبٹنے کیلئے تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔