شہر قائد کے باسیوں کاپارہ ہائی،چور کی درگت بناڈالی

Sep 21, 2022 | 00:02:AM
شہر قائد کے باسیوں کاپارہ ہائی،چور کی درگت بناڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چوروں سے کراچی والوں نے خود نمٹنا شروع کردیا،گلستان جوہر روفی لیک ڈرائیو میں شہریوں نے چور کو پکڑ کر ٹھنڈے پانی سے نہلایا اور تشدد کیا۔ 

شہر قائد کے باسیوں کا پارہ ہائی ہو گیا،چور کے جسم پر برف لگا کر شہریوں نے چور کی درگت بناڈالی،مبینہ تشدد کے بعدملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب  کراچی میں لٹیرے آزاد گھومنے لگے،سمن آباد میں مسلح ڈاکووں کی شہریوں سےلوٹ مار،موٹر سائیکل چھین کر فرار جبکہ راہگیر خاتون پر بھی ڈاکو نے پستول تانی لی جس کیسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔