سری لنکن کرکٹر کی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش

Sep 21, 2021 | 09:27:AM
سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد ن
کیپشن: سری لنکن کرکٹر نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے  پاکستان کرکٹ بورڈ کوریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کی پیش کش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ جب سری لنکن کرکٹ پر برا وقت تھا کس طرح پاکستان اور بھارت نے ہمیں سپورٹ کیا۔ہم سری لنکن ریٹائرڈ کرکٹرز پاکستان آکر نمائشی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے دھمیکا پرساد نے اپنی ٹویٹ میں  پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹر محمد حفیط، شعیب اختر، شاہد آفریدی  اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو ٹیگ کیا ہے۔