حماس کے زیر کنٹرول علاقوں کیلئے فنڈز نہیں دیئے جائینگے: امریکی حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ حماس انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔
امریکی نائب صدر کے علاوہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور اُن کے داماد جیرڈ کُشنر پہلے سے ہی اسرائیل میں موجود ہیں، جے ڈی وینس نے اسرائیل آمد کے بعد ان دونوں رہنماؤں سے تقریباً دو گھنٹے کی ملاقات کی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے غزہ کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے سویلین ملٹری کوآپریشن سینٹر کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اب ہمارے سامنے بہت سا کام ہونا باقی ہے۔
صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کے نفاذ کے حوالے سے امریکی ٹیم اُس مقام سے آگے بڑھ چکی ہے جہاں ہم نے اس وقت تک پہنچنے کی توقع کی تھی۔
وٹکوف نے مزید کہا کہ سویلین ملٹری کوآپریشن سینٹر کو دیگر تنازعات کے حال کے بھی استعمال کیا جائے گا۔
امریکی صدر کے داماد جیرڈ کُشنر دوبارہ مستقبل کی تعمیرِ نو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’تعمیرِ نو کے فنڈز حماس کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں نہیں بھیجے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب: 200 شہریوں کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان