بھارتی بورڈ کی ناانصافی ،سرفراز خان کو سلیکٹ نہ کرنے پر اسد الدین اویسی ناراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کے سلیکٹرز نے آج ساؤتھ افریقہ’’ اے ‘‘کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کیا تو سب سے زیادہ بحث سرفراز خان کی غیر موجودگی پر ہونے لگی۔ اب اس تنازعے میں AIMIM کے چیف اسد الدین اویسی بھی سرفراز خان کے حق میں سامنے آگئے اور انہوں نے بی سی سی آئی سے سرفراز خان کے عدم چناؤ پر سخت سوالات پوچھ لئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سلیکٹرز نے آج ساؤتھ افریقہ اے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کیا تو اسد الدین اویسی نے سرفراز کو اس ٹیم میں جگہ نہ دینے کے معاملہ کو اٹھایا اور بی سی سی آئی سے سوال پوچھا ۔ چوٹ سے ابھر کر ٹیم انڈیا میں واپسی کا انتظار کر رہے ریشبھ پنت کو اس سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔سرفراز خان نے اپنی فٹنس کو مکمل بنانے کیلئے 17 کلو وزن کم کیا ہے۔ گھریلو کرکٹ میں کافی زیادہ رنز بنانے کے باوجود سرفراز خان کو سینئر ٹیم تو دور انڈیا اے ٹیم میں بھی جگہ نہیں دی گئی۔ منگل کو جب بی سی سی آئی نے ساؤتھ افریقہ اے کے خلاف بھارت میں ہونے والی سیریز کے لیے انڈیا اے ٹیم کا اعلان کیا تو فہرست میں ممبئی کے اس بلے باز کا نام نہیں تھا۔ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اویسی نے بھی اس فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے ایک نیوز پورٹل کا لنک شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ سرفراز خان کو انڈیا اے ٹیم میں بھی جگہ کیوں نہیں دی گئی۔
Why isn’t Sarfaraz Khan selected even for India A? https://t.co/WZQbZjhtrq via @IndianExpress
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) October 21, 2025
واضح رہے سرفراز خان نے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 117.47 کی اوسط سے 2467 رنز بنائے ہیں، جن میں دس سنچریاں بھی شامل ہیں۔پچھلے سال بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائی۔ انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔ سرفراز گھریلو کرکٹ میں باقاعدگی سے کھیلتے رہے ہیں۔ جب ان کی فٹنس پر تنقید ہوئی، تو پچھلی گرمیوں میں انہوں نے خود میں تبدیلی کی اور وزن بھی کم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ نےپہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لئے