اسحاق ڈار کو مراکشی وزیر خارجہ کا ٹیلفون،نائب وزیر اعظم نےپاکستان دورے کی دعوت دیدی

Oct 21, 2025 | 19:00:PM
اسحاق ڈار کو مراکشی وزیر خارجہ کا ٹیلفون،نائب وزیر اعظم نےپاکستان دورے کی دعوت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو  مراکش کے وزیر خارجہ معالی ناصر بوریطہ کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی, دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

طاہر اندرابی ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں راہنماؤں نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی حالیہ دوطرفہ ملاقات کو یاد کیا, نائب وزیر اعظم نے مراکشی وزیر خارجہ بوریطہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جس پر ناصر بوریطہ نے نائب وزیراعظم کی دعوت کو مسرت سے قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’تیری ماں نے‘‘ ٹرمپ کی پریس سیکرٹری اپنے صدر سے دو ہاتھ آگے نکل گئی