پاکستان333 پر آؤٹ، مہاراج کے7 آؤٹ

Oct 21, 2025 | 10:41:AM
پاکستان333 پر آؤٹ، مہاراج کے7 آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن  پاکستان کی پوری ٹیم 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مہمان ٹیم کے سپنر کیشو مہاراج نے پاکستانی بلے بازوں کو گھما کر رکھ دیا اور پہلی اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی طرف سے کپتان شاہ مسعود، شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ 

جنوبی افریقہ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے کیشو مہاراج نے 7سائمن ہارمر نے 2 جبکہ کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔