فراڈ کیس کا معاملہ،خاتون ملزمہ عدالت سے فرار، پٹواری پکڑا گیا

Oct 21, 2025 | 10:36:AM
فراڈ کیس کا معاملہ،خاتون ملزمہ عدالت سے فرار، پٹواری پکڑا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ اتھارٹی مبینہ میں فراڈ کیس کا معاملہ،عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں خاتون اور مرد ملزم کی ضمانت خارج کردی، ملزم پٹواری ذاکر حسین عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ اتھارٹی مبینہ میں فراڈ کیس کے معاملہ پر اہم پیشرفت ہوئی، عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں خاتون اور مرد ملزم کی ضمانت خارج کردی، خاتون ملزمہ عظمہ بتول عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ، ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ 

 جج سینٹرل ایف آئی اے ہمایوں دلاور نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، ملزم ذاکر حسین ایف جی ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں بطور پٹوری تعینات تھا۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔

ملزم نے جی-14/3 کی سپلیمنٹری ایوارڈ میں جعلی شریک مالکان کا اندراج کیا، مبینہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو پلاٹس جاری کیے گئے،مبینہ جعلسازی سے اصل مالکان کے حقوق متاثر ہوئے۔