آئرلینڈ کی دو مرتبہ کے ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن کو ہرا کر ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انٹری

Oct 21, 2022 | 15:21:PM
آئرلینڈ کی دو مرتبہ کے ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن کو ہرا کر ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انٹری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کالی آندھی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز بلے باز برینڈن کنگ 48 گیندوں پر 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آئرلینڈ نے 147 رنز کا ہدف پورا کر کے ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا، آئر لینڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ لورکن ٹکر نے 45 اور اینڈی بلبرائن نے 37 رنز بنائے۔