پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم دورہ سپین سے دستبردار

Nov 21, 2025 | 21:26:PM
پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم دورہ سپین سے دستبردار
کیپشن: ہاکی ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ہاکی ٹیم  پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے دورہ سپین سے دستبردار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سپین کے درمیان میچز 29 اور 30 نومبر کو طے تھے۔ پی ایچ ایف حکام نے باقاعدہ طورپر سپین ہاکی حکام کو معذرت کا خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپین کے ویزے کے لیے وقت کی کمی کی وجہ سے اب براہ راست ارجنٹائن جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ارجنٹائن کے لیے ویزا درخواستیں جمع کروادیں۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ 24 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پروہاکی لیگ کے مجوزہ پلان کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم  کی 2 دسمبر کو ارجنٹائن روانگی کا امکان ہے۔

پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے میچز ارجنٹائن اور ہالینڈ کے خلاف شیڈول ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم پہلا میچ 10 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کو 15 دسمبر تک ہالینڈ اور ارجنٹائن خلاف 2،2 میچز کھیلنے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر! اب سکول صرف 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے