لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

Nov 21, 2025 | 17:52:PM
لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 93 کلومیٹر تھی، زلزلے کی شدت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ریسکیو کی ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  طلبا کیلئے اہم خبر! اب سکول صرف 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے