گلوکار طلحہ انجم نے بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

Nov 21, 2025 | 13:12:PM
گلوکار طلحہ انجم نے بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف گلوکار و ریپر طلحہٰ انجم نے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گلوکار طلحہ انجم نے اپنے عمل پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ میں نے پوری پرفارمنس کے دوران بھارتی پرچم لہرایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیپال میں ہونے والے کنسرٹ میں ہزاروں افراد موجود تھے، جس میں بیسیوں کا تعلق بھارت سے بھی تھا میرے لیے تمام مداح برابر ہیں۔
طلحہ انجم نے کہا کہ سٹیج پر پرفارمنس کے دوران مداحوں کی جانب سے ٹی شرٹس اور دیگر چیزیں پھینکی گئیں جبکہ اس دوران کسی مداح نے مجھے بھارتی پرچم تھمادیا، ایسا نہیں ہے کہ میں نے بھارتی پرچم پہچانا نہیں بلکہ میں نے مداح کا احترام کرتے ہوئے اس سے پرچم لیا اور کچھ دیر کے بعد واپس رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حسینہ عالم کاتاج میکسیکوکی 25سالہ فاطمہ بوش کے سرپرسج گیا
معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ وہاں صرف ایک بھارتی مداح نہیں تھا درجنوں بھارتی مداح تھے، میں مداح کی جانب سے دیا گیا پرچم لے کر پھینک نہیں سکتا تھا۔
طلحہ نے کہا کہ میں بالکل ہوش و حواس میں تھا، میں نے کچھ دیر تک بھارتی پرچم کو اپنے کندھے پر رکھا اور پھر لپیٹ کر اسٹیج پر رکھ دیا لیکن سوشل میڈیا پر مختصر کلپ وائرل ہوا، جس وجہ سے مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
گلوکار نے بھارتی پرچم لہرانے اور اپنے عمل سے پاکستانی شائقین کی دل آزاری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قوم سے معافی بھی مانگی۔