امریکی خاتون نے دنیا کے سب سے بڑےہیئر سٹائل کا ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا کی ایک خاتون نے سب سے بڑے ایفرو ہیئر سٹائل رکھنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
اس اعزاز کے لیے ان کو تاج اس سے قبل یہ ریکارڈ رکھنے والی خاتون نے پہنایا۔
2010 میں خواتین کی کیٹگری میں یہ ریکارڈ حاصل کرنے والی ایوِن ڈوگس نیویارک کے ایک ہیر سلون پہنچی اور باقاعدہ نیا ریکارڈ بنانے والی خاتون جیسیکا ایل مارٹینیز کو تاج پہنایا۔
جیسیکا کے گھنگریالے بال 11.42 انچز بلند اور 12.2 انچز پھیلے ہوئے جبکہ بالوں کا مجموعی گھیر 6 فٹ اور 2.87 انچز ہے۔
مزید پڑھیں:خواتین کیلئے بڑی خوشخبری، الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ
اس موقع پر ایوِن کا کہنا تھا کہ 15 سال تک یہ ریکارڈ رکھنے کے بعد بالآخر اس کی منتقلی پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔
جیسیکا کا کہنا تھا کہ وہ مڈل سکول تک اپنے بالوں کو سیدھا کر لیا کرتی تھیں لیکن اس کے بعد سے انہوں نے بالوں کو اس ہی حال میں چھوڑ دیا۔