بیرسٹرعمیرسیف کھوکھرکی بھرپورانتخابی سرگرمیاں،الیکشن آفس کاافتتاح

عوام کی جانب سےمیاں نوازشریف کےوژن کی مکمل حمایت کا اعلان کردیاگیا 

Nov 21, 2025 | 11:02:AM
بیرسٹرعمیرسیف کھوکھرکی بھرپورانتخابی سرگرمیاں،الیکشن آفس کاافتتاح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اربازخان)بیرسٹرعمیرسیف کھوکھرنے لاہورکے حلقہ این اے129میں بھرپورانتخابی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے یوسی105اور106کادور ہ کیااوروہاں الیکشن آفس کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔
عمیر کھوکھر نے عوامی رابطہ مہم کے تحت ڈور ٹو ڈورکمپین کرتے ہوئے لیگی امیدواربرائے ایم این اےحافظ میاں نعمان کے لیے ووٹ کی اپیل کی۔
عوام کی جانب سےاس موقع پرمیاں نوازشریف کےوژن کی مکمل حمایت کا اعلان کیاگیا،حلقےکےنوجوانوں کی بڑی تعدادنےبیرسٹرعمیرسیف کھوکھرکےساتھ اظہاریکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو اچانک روک دیا گیا
علاقہ مکینوں نےمسلم لیگ (ن)کی کارکردگی پربھرپوراعتمادکااظہارکیا،اس موقع پربیرسٹرعمیرسیف کھوکھرنےعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکے عزم کااظہارکیا۔