کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو اچانک روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی دو ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر اچانک روک لیا گیا۔
پاکستان ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی آنے والی بولان ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکا گیا ہے۔
ریل سروس سیکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انجینئر محمد علی مرزا پر گستاخی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن پسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔