دنیا بھر میں آج’’ ورلڈ ہیلو ڈے ‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا بھر میں آج 21 نومبر کو ورلڈ ہیلو ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد افراد اور اقوام کے درمیان مکالمے، برداشت اور امن کو فروغ دینا ہے۔
اس دن کی بنیاد ایک سادہ مگر مؤثر لفظ ’ہیلو‘ پر رکھی گئی ہے، جو گفتگو کے دروازے کھولتا اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔
ورلڈ ہیلو ڈے پہلی بار 1973 میں اس وقت متعارف کرایا گیا جب مصر اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔
اس دن کو امریکی بھائیوں برائن میک کورمیک اور مائیکل میک کورمیک نے بطور پرامن پیغام دنیا کے سامنے پیش کیا۔
انہوں نے 7 زبانوں میں دنیا بھر کے رہنماؤں کو 1,360 خطوط لکھ کر باور کرایا کہ تنازعات کا حل طاقت نہیں بلکہ بات چیت ہے۔
مزید پڑھیں:شہزادی ڈیانا کا مومی مجسمہ’’ریوینج ڈریس‘‘ میں نمائش کیلئے پیش
ورلڈ ہیلو ڈے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اسے اب تک 180 سے زائد ممالک میں سرکاری و عوامی سطح پر سراہا جا چکا ہے۔
جبکہ 31 نوبیل امن انعام یافتگان سمیت دنیا کی نامور شخصیات جن میں ملکہ الزبتھ دوم، دلائی لاما، پوپ جان پال دوم، کوفی عنان اور مدر ٹریسا شامل ہیں اس عالمی مہم کی حمایت کر چکی ہیں۔
اس دن میں شرکت کے لیے کوئی خصوصی طریقہ کار مقرر نہیں، البتہ ہر شخص سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کم از کم 10 افراد کو سلام کرکے امن، دوستی اور مثبت مکالمے کا پیغام پھیلائے۔
منتظمین کے بقول، ’ایک عالمی تقریب کے طور پر ورلڈ ہیلو ڈے نہ صرف مقامی سطح پر شرکت کو بڑھاتا ہے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو امن کے عمل میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔