فلپائن میں سابق میئر کو انسانی سمگلنگ پر عمر قید

Nov 21, 2025 | 09:52:AM
فلپائن میں سابق میئر کو انسانی سمگلنگ پر عمر قید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلپائن کی عدالت نے چین کی شہری ایلس گو کو انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں 7 ساتھیوں سمیت عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

 35 سالہ گو نے مقامی ریکارڈز میں جعل سازی کرکے خود کو فلپائنی ظاہر کیا اور بنبان ٹاؤن کی میئر منتخب ہوئی تھیں۔

بعدازاں انکشاف ہوا کہ وہ ایک چینی زیرِ انتظام آن لائن جوا اور دھوکا دہی کے مرکز کی سرکردہ منتظم تھیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان نہ صرف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے بلکہ بڑی تعداد میں غیرملکی کارکنوں کو زبردستی آن لائن اسکیم چلانے پر مجبور کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:آن لائن شاپنگ کرنے والے ہو جائیں خبردار   خطرے کی گھنٹی بج گئی

استغاثہ کے مطابق 2024 میں ایک ویتنامی مزدور نے فرار ہوکر پولیس کو اطلاع دی، جس کے نتیجے میں ایک وسیع کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 700 سے زائد افراد کو بازیاب کرایا گیا۔

ان میں فلپائنی، چینی، ویتنامی، ملائیشیائی، تائیوانی، انڈونیشی اور افریقی شہری شامل تھے۔

دستاویزات بھی برآمد ہوئیں جو گو کو اس کمپنی کی سربراہ ثابت کرتی تھیں جس کے زیرِ ملکیت یہ کمپاؤنڈ چلایا جا رہا تھا۔

سینیٹ اور سرکاری اداروں نے اس کیس کو سائبر کرائم، بین الاقوامی منظم جرائم اور حکومتی نظام میں دراڑوں کی علامت قرار دیا ہے۔