بنٹی اور ببلی ٹو میں سیف علی خان کو کیوں شامل کیا گیا..?اہم خبر سامنے آ گئی

Nov 21, 2021 | 14:36:PM
سیف علی خان ،بنٹی اور ببلی 
کیپشن: سیف علی خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنٹی اور بلی ٹو کے مرکزی کردار کیلئے ابھیشک بچن کی جگہ سیف علی خان کو کیوں شامل کیا گیا ؟؟ اس کی وجہ خود مرکزی کردار ادا کرنیوالے سیف علی خان نے بتا ئی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ریلیز ہونیوالی فلم بنٹی اور ببلی ٹو (جس میں مرکزی کردار سیف علی خان اور رانی مکھرجی کررہی ہیں) کی تشہیر کے دوران دونوں اداکاروں نے ابھیشیک بچن کی جگہ لینے پر کھل کر بات کی۔
سیف نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ادتیا چوپڑا نے مجھے کال کی اور کہا ہم کہانی کو پرانے کرداروں کیساتھ آگے نہیں چلا پارہے ۔کیا آپ فلم کا حصہ بننے میں دلچسپی لیں گے ؟جس کے بعد میں نے انہیں ہاں کہا ۔۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کی تقریب میں عالیہ بھٹ کا اپنی دوست کے ہمراہ ڈانس۔۔ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم بنٹی اور ببلی سیریز کی دوسری فلم بنٹی اور ببلی 2 ایک روز قبل ریلیز ہوئی، جس کے بارے میں کہیں مثبت تو کہیں منفی تبصروں کا سامنا ہے۔ پہلی فلم میں ابھیشیک بچن اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ دوسری فلم میں رانی تو اپنی جگہ موجود تھیں تاہم ابھیشیک کی جگہ سیف علی خان نے لے لی۔ 
سیف نے مزید کہ وہ یش راج فلم کیساتھ رشتے کی تجدید کرنا چاہتے ہیں۔ "مجھے یاد ہے کہ جب ہم نے فلم کو فائنل کرلیا تو ادتیا چوپڑا نے مجھے یہ سکرپٹ فلم بھیجا تھا۔
اس موقع پر رانی مکھرجی نے کہا کہ یہ دونوں فلمیں مختلف ہیں اس لئے لوگوں کو اس کاموازنہ نہیں کرنا چاہئے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔یہ وہ فلم نہیں ہے جو 2005 میں ریلیز ہوئی تھی
یہ بھی پڑھیں:سابق مس انڈیا سشمیتا سین بیمار پڑ گئیں، سرجری کا انکشاف ،مداح پریشان