فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Nov 21, 2020 | 00:54:AM
فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس پر انہوں نے 10 روز کیلئے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آگئی ،سہیل تنویر آج کل لنکا پریمیر لیگ میں شرکت کیلئے سری لنکا میں موجود ہیں،کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سہیل تنویر کو 10 روز کیلئے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کیلئے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔