عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں؛لیسکو ریکوری اہداف کے حصول میں مشکلات سے دوچار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں اور کفایت شعاری مہم کی وجہ سے لیسکو کی ریکوری متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ اکیس سے اکتیس مئی ہونے کی وجہ سے وصولیاں کرنے میں مشکلات ہونے لگیں،صارفین کی جانب سے رواں ماہ بلوں کی ادائیگی کی شرح کم ہونے کا خدشہ ہے۔
لیسکو نے عیدالاضحیٰ سے قبل کرنٹ بلز کی وصولی کیلئے ٹیموں کو متحرک کر دیااورٹیموں نے رواں ماہ کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کے 70فیصد صارفین کے بلوں کی مقررہ تاریخ 21سے 31مئی ہے،اکیس سے 31مئی تک عیدالاضحیٰ اور کفایت شعاری مہم میں دفاتر بند ہوں گے،منگل سے لے کر جمعرات تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں منظور کی گئی ہیں جبکہ جمعہ کو کفایت شعاری مہم کی وجہ سے دفاتر کو بند رکھا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے تمام ڈبل سورس کنکشن 1 ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
لیسکونے گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین سے بلوں کی وصولی کا حکم دے دیا ہے۔